بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلْ صَدَقَ اللَّهُ ۗ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴿آل عمران، 95﴾
ترجمہ: (اے رسول(ص)) کہہ دیجیے خدا نے سچ فرمایا! پس تم ملت (دین) ابراہیم کی پیروی کرو جو باطل سے کنارہ کش ہوکر صرف اللہ کا ہو رہا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ اللہ تعالیٰ کا لوگوں کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی شریعت کی پیروی کرنے کی دعوت دینا.
2️⃣ اسلام دین ابراہیمی علیہ السلام ہے.
3️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین میں تمام کھانے کی چیزیں حلال تھیں.
4️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہر قسم کے انحراف و گمراہی سے دور اور حق کے راستے پر گامزن تھے.
5️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام کبھی بھی مشرک نہیں تھے.
6️⃣ پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے یہود مشرکانہ عقائد رکھتے تھے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران